دیپیکا کے ہونے والے بچے کا رنبیر کپور سے کیا تعلق ہے؟ حیران کن دعوے نے لوگوں کو چونکا دیا

image

بالی وڈ کی نامور جوڑی دیپیکا اور رنویر اس وقت اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں مگن ہیں.

جہاں دیپیکا پہلی بار ماں بننے کے عمل سے گزرنے والی ہیں وہیں میڈیا میں بچے کی جنس سے متعلق پیش گوئیاں بھی کی جارہی ہیں البتہ حال ہی میں بھارتی میڈیا نے دیپیکا کے ہونے والے بچے سے متعلق عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیپیکا اُسی تاریخ کو اپنے پہلے بچے کو جنوبی ممبئی کے مقامی اسپتال میں جنم دیں گی جس تاریخ کو ان کے سابقہ دوست رنبیر کپور کی سالگرہ ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور کی سالگرہ 28 ستمبر کو ہوتی ہے اور ممکنہ طور پر اسی دن دیپیکا کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگی.

رنویر سے شادی سے پہلے دیپیکا اور رنبیر کی آپس میں گہری دوستی تھی اور بہت ممکن تھا کہ دونوں آپس میں شادی کر لیتے مگر پھر اس جوڑے نے اپنی راہیں جدا کر لیں.


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts