پی ٹی آئی سانحہ 10 ستمبر کبھی نہیں بھولے گی، بیرسٹر گوہر

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سانحہ 10 ستمبر کبھی نہیں بھولے گی۔ 10 ستمبر پاکستان کی جمہوریت کا سیاہ دن مانا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں خود گاڑی سے باہر آکر گرفتاری دی۔ ہمارے لوگوں کو نقاب پوشوں نے گرفتار کیا اور لوگوں کی گرفتاری کو ہم پارلیمان پر حملہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کرکے تھانے میں رکھا گیا اور بعد میں مجھے بتایا گیا کہ آپ کی گرفتاری مطلوب نہیں تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے باوجود ہم پارلیمان میں رہے اور ہم پارلیمان میں عوام کی اصل نمائندگی چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا، سپریم کورٹ

لاہور جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے جلسے آئین و قانون کے مطابق ہوں گے اور ہمارے جلسوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری پارلیمان پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔ ایوان کی توہین ہوئی ہے اور اسپیکر پر لازم ہے کہ کارروائی کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کا جسمانی ریمانڈ عدالت میں چیلنج کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.