ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

image

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کالام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بجلی کی بچت کے لئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے علاقے حافظ آباد 8 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین 5 ملی میٹر، لاہور 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 7 ملی میٹر اور خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.