ملتان ٹیسٹ: چائے کا وقفہ، انگلینڈ کی عمدہ بیٹنگ، جو رُوٹ کی سینچری

image

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پہلی اننگز جاری ہے۔

ملتان میں جاری میچ کے تیسرے دن چائے کے وقفے تک انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنا لیے تھے۔

انگلینڈ کو پاکستان کا پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 205 رنز درکار تھے۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں شان مسعود 151، سلمان علی آغا 104 اور عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لِیچ نے تین جبکہ گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صرف ایک سپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی اور آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ نے بھی پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان سنیچر کو کر دیا تھا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو انجری مسائل کے باعث کپتان بین سٹوکس کی خدمات میسر نہیں ہوں گی اور اُن کی جگہ ٹیم کی قیادت اولی پوپ کر رہے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم کی پلیئنگ الیون میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو رُوٹ، ہیری برُوک، جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس، جیک لِیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ سے اپنا ڈیبیو کیا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.