ملتان ٹیسٹ ، انگلینڈ نے نئے ریکارڈ اپنے نام کر لئے

image

ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے نئے ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں۔

مانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق ٹیسٹ کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔33 سالہ جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پانچواں نمبر بھی حاصل کرلیا۔

جوروٹ نے پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری بنائی بلکہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ہیری بروک پاکستان میں کھیلے گئے لگاتار 4 ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ملتان ٹیسٹ میچ میں جو روٹ نے اپنی پہلی اننگز کے دوران انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز سکور کرنے والے بیٹس مین کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ان سے پہلے یہ ریکارڈ بائیں ہاتھ کے ساتھ بیٹنگ کرنے والے الیسٹر کک کے نام تھا۔

الیسٹر کک نے انگلینڈ کے لیے 2006سے 2018کے دوران 161 ٹیسٹ میچوں کی 291 اننگز وں میں 12472 رنز 45.35 کی اوسط سے بنائے تھے، جن میں الیسٹرکک کی 33 سنچریاں اور 57 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

33سالہ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بلے بازوں میں اب پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔یارک شائر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے جو روٹ نے دسمبر 2012میں پہلا ٹیسٹ ناگپور میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔ پہلی اننگز میں روٹ نے 73 اور دوسری اننگز میں ناٹ آوٹ 20 رنز بنائے تھے۔30 دسمبر 1990کو پیدا ہونے والے جوزف ایڈورڈ روٹ کے کیریئر کا یہ 147 واں ٹیسٹ ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا اگلا ہدف 13ہزار رنز تک رسائی ہے۔

اس کے علاوہ جوروٹ اور ہیری بروک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چوتھی وکٹ پر ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی۔اس دوران انگلش کرکٹ ٹیم کے بلے بازجو روٹ نے سابق کپتان الیسٹر کک کا ریکارڈ توڑکراہم اعزازات بھی اپنے نام کر لئے۔ جو روٹ اور ہیری بروک نے چوتھی وکٹ پر 454 رنز بناکر نیا ریکارڈ بنایا۔

اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 411 رنز کی شراکت بنائی تھی، پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ شراکت قائم کی تھی۔ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت 624 رنز کی قائم ہوئی جو مہیلا جے وردنے اور کمار سنگا کارا نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف بنائی تھی۔

جوروٹ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے

ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف اتنا بڑا اسکور کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔انگلینڈ نے 20 سال قبل بھارت کی جانب سے بنایا گیا 675 رنز ریکارڈ اپنے نام کیا جس میں بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں 5 وکٹ پر 675 رنز بنائے تھے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ اننگز میں 800 سے زائد رنز بنے ہیں، اس سے قبل سری لنکا نے یہ کارنامہ 1997 میں بھارت کیخلاف سرانجام دیا تھا۔ جس میں آئی لینڈرز کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 952 رنز بنائے تھے۔

اکیسویں صدی میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 700 سے زائد رنز بنا ئے ہیں، اس سے قبل 1958 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 790 اسکور بنایا تھا۔ یہ اسکور ٹیسٹ کی تاریخ کا چوتھا بڑا اسکور بھی بن گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.