ملتان ٹیسٹ ، میچ کا فیصلہ کن دن، پاکستانی بیٹرز کی مزاحمت جاری

image

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میں آج پانچواں اور فیصلہ کن دن ہے، پاکستانی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔

میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، انگلینڈ نے گزشتہ روز پہلی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلیئر کر دی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے تھے۔

ملتان ٹیسٹ ، انگلینڈ نے نئے ریکارڈ اپنے نام کر لئے

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 115 رنز درکار ہیں اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں، پاکستان کی جانب سے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز عامر جمال اور سلمان علی آغا نے کیا، جنہوں نے کل کھیل ختم ہونے پر بالترتیب 27 اور 41 رنز بنائے تھے۔

اس وقت عامر جمال 44 رنز اور سلمان علی آغا 61 رنز پر کھیل رہے ہیں، پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے اب بھی 78 رنز کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.