بالی وُڈ ستاروں کی افطار پارٹیوں کے لیے مشہور انڈین سیاست دان بابا صدیقی فائرنگ سے ہلاک

image

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اور سلمان خان اور شاہ رخ خان سمیت بالی وُڈ کے بے شمار ستاروں کے دوست سمجھے جانے والے بابا صدیقی کو ممبئی میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔ انڈین خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بابا صدیقی پر سنیچر کو ممبئی کے علاقے باندرا میں اُن کے بیٹے ذیشان صدیقی جو کہ قانون ساز اسمبلی کے رکن (ایم ایل اے) ہیں کے دفتر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

بعدازاں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور ہسپتال حکام کی جانب سے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بابا صدیقی پر تین فائر کیے گئے۔ پولیس نے ان پر حملے کے شبے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ بالی وُڈ کے سپرسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے چند ہی ماہ بعد پیش آیا ہے۔ بابا صدیقی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی سلمان خان بگ باس 18 کی شوٹنگ منسوخ کر کے ممبئی میں واقع لیلاوتی ہسپتال پہنچ گئے۔بابا صدیقی کون تھے؟بابا ضیا الدین صدیقی معروف انڈین سیاست دان تھے اور ان کا تعق نیشنلسٹ کانگرس پارٹی (این سی پی) سے تھا۔ وہ ریاست مہاراشٹر کے واندرے مغربی ودھان سبھا کے حلقہ سے (ایم ایل اے) رہ چکے ہیں۔ وہ 1999، 2004 اور 2009 میں مسلسل تین بار ایم ایل اے منتخب ہوئے اور اس سے قبل مسلسل دو مرتبہ (1997–1992) میں میونسپل کارپوریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔بابا صدیقی کی شادی شہزین صدیقی سے ہوئی اور ان کے دو بچے بیٹی ڈاکٹر عرشیہ اور بیٹا ذیشان صدیقی ہیں۔بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کی شہرت 

بابا صدیقی کی بالی وڈ کے کئی اداکاروں سے دوستی بھی رہی ہے جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سنجے دت اور دیگر شامل ہیں۔ 

سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان 2013 میں صلح کرانے میں  بابا صدیقی نے اہم کردار ادا کیا (فائل فوٹو: ریڈٹ)

سیاست دان ہونے کے علاوہ بابا صدیقی کی وجہ شہرت ان کی افطار پارٹیاں تھیں۔ ان افطار پارٹیوں میں بالی وُڈ کی معروف شخصیات خصوصی طور پر شرکت کرتی تھیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق ’بابا صدیقی کی افطار پارٹیاں کئی برسوں سے چلی آرہی تھیں۔پہلے پہل ان پارٹیوں میں صرف سیاست دان ہی شرکت کرتے تھے لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے بالی وڈ کی مشہور شخصیات کو بھی مدعو کرنا شروع کر دیا، اس کے بعد ان کی افطار پارٹیاں مزید مقبولیت حاصل کرنے لگیں۔‘سلمان خان اور شاہ رخ خان کی صلح کرانے میں بابا صدیقی نے اہم کردار ادا کیاانڈیا میڈیا کے مطابق بابا، صدیقی سلمان خان اور شاہ رخ خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے تھے اور دونوں اکثر ان کی افطار پارٹیوں میں بھی شریک ہوتے تھے۔بابا صدیقی نے ہی بالی وڈ سے وابستہ کئی اہم شخصیات کے مشورے پر دونوں سپرسٹارز کے درمیان 2013 میں صلح کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔یاد رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان 16 جولائی 2008 کو کترینہ کیف کی سالگرہ کے دن جھگڑا ہوگیا تھا اور اس کے بعد دونوں کے درمیان تعلق ختم ہوگیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.