بابر اعظم کو ڈراپ کرنا پریشان کن ہے، فخر زمان

image

قومی کرکٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنا پریشان کن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کو بری پرفارمنس کے دوران بھارتی ٹیم نے نہیں نکالا تھا،بابراعظم پاکستان کے اب تک کے بہترین بلے باز ہیں۔

ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری

بابراعظم کو ٹیم سے نکالنے سے پوری ٹیم کیلئے منفی پیغام جائے گا،ہمیں کھلاڑیوں کو مایوس کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں انگلینڈ کیخلاف دوسرےاور تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا،بابر اعظم ، شاہین آفریدی اورنسیم شاہ دوسرے اور تیسرےٹیسٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بابراعظم ، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کپتان شان مسعود،سعود شکیل ،عبداللہ شفیق اور عامرجمال اسکواڈ کاحصہ ہونگے۔

محمد ہریرہ ،محمدرضوان ،نعما ن علی ، صائم ایوب،حسیب اللہ، کامران غلام ،مہران ممتاز،میر حمزہ ، محمد علی ،ساجد خان،سلمان علی آغا، نعمان علی اور زاہد محمود اسکواڈ کاحصہ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.