امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو گی، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے.
صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جہاں 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے،7 کروڑ ووٹرز پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔
کاملا ہیرس سے ہارنے کی صورت میں دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
کاملا ہیرس نے مشی گن میں اپنا ووٹ بذریعہ ای میل کاسٹ کر دیا، صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق قومی سطح پر کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، 47 فیصد ووٹرز ٹرمپ اور 48 فیصد کاملا ہیرس کے حامی ہیں۔
بل گیٹس نے کاملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کر دیئے
اس وقت سب کی نظریں سوئنگ ریاستوں پر مرکوز ہیں، ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، پینسلوینا، نارتھ کیرولائنا اور وسکانسن میں مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 66 ہے۔