دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

image

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 

 164 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے  آسٹریلیا کے خلاف پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور میچ کے 26ویں اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔ 

پاکستان کے اوپنرز صائم ایوب اپنے ون ڈے کریئر کی پہلی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ صائم سنچری کے قریب پہنچے ہی تھے کہ ایڈم زامپا کا شکار بنے اور 82 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ہیں۔

صائم ایوب کے بعد عبداللہ شفیق نے بھی نصف سنچری سکور کی اور 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بابر اعظم 15 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں میچ کا ٹاس پاکستان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے بعد آسٹریلیا 163 پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمیتھ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو شورٹ نے 19، جیک فریسر نے 13، جوش انگلس نے 18 رنز سکور کیے۔

مارنش لیبوشین 6، ایرون ہارڈی 14، گلین میکسویل 16، کپتان پیٹ کمنز 13، ایڈم زامپا 18، مچل سٹارک 1 اور جوش ہیزل وڈ 2 رنز بنا کر پولین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف پورے میچ کے دوران چھائے رہے اور آسٹریلیا کی آدھی ٹیم کو آؤٹ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

شاہین شاہ آفریدی 3، نسیم شاہ اور محمد حسنین ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق آج کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اب تک کا کم ترین ٹوٹل سکور بنایا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

محمد رضوان نے ایک میچ میں بطور وکٹ کیپر چھ کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ (فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو) 

پاکستان کے کپتان اور وکٹ کیپر بیڑ محمد رضوان نے دوسرے ون ڈے میں چھ کیچز پکڑ کر کرکٹ کی تاریخ میں وکٹ کیپر کی جانب سے سب سو زیادہ کیچز کا رییکارڈ برابر کر دیا ہے۔ 

محمد رضوان نے آسٹریلیا کی اننگز کے اختتام پر ایڈم زامپا کا کیچ ڈراپ کیا تھا، اگر وہ یہ کیچ پکڑ لیتے تو کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم ہو جاتا۔ 

ویب سائٹ ہاؤ سٹیٹ کے مطابق اس سے قبل کرکٹ میچ میں وکٹ کیپرز کی جانب سے چھ کیچز کا ریکارڈ مختلف کرکٹرز کے نام ہے جن میں ایڈم گل کرسٹ، ایلک سٹیورٹ، مارک باؤچر، میٹ پرائر، جوز بٹلر، میتھیو کراس، سرفراز احمد اور کوئنٹن ڈی کوک شامل ہیں۔ 

پاکستان اور آسٹریلیا کے دیگر میچز کا شیڈول میچ کے آغاز میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی کھلاڑی میچ کا حصہ ہوں گے جنہوں نے پچھلا ون ڈے کھیلا تھا۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا بھی یہی کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پیر کو دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا ون ڈے میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے جیت لیا تھا یوں اس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

ایک روزہ میچوں کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچ بھی ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون  ڈے انٹرنیشنل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اسی طرح دونوں ٹیموں کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.