افغان کرکٹر محمد نبی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

image

افغان کرکٹر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے ، انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔

سیمنٹ کی فروخت میں اکتوبر 2024 کے دوران 9فیصد اضافہ

چیف ایگزیکٹو کے مطابق کئی مہینے قبل محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے آگاہ کیا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہیں گے۔

افغان کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیرئیر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

وزارت بحری امور نے اس سال 90 ارب روپے منافع کمایا، قیصراحمد شیخ

یاد رہے 39 سالہ کرکٹر نے 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا،انہوں نے 2009 میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.