تحریک انصاف کے پی میں جلسہ جلسہ کھیلے، ہمیں مسئلہ نہیں، عظمیٰ بخاری

image

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پی میں جلسہ جلسہ کھیلے، ہمیں مسئلہ نہیں۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں بندے فی کس ایک ہزار روپے پر لائیں یا 5 ہزار دیہاڑی پر، صوابی جلسے میں میونسپل عملے، ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں گی، وفاق کے دیے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نذر ہو رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے رہا ہونے والے پارٹی کارکنوں کو ہزار ہزار کے نوٹ دیے، جن کو 5، 5 ہزار عادت پڑی ہو وہ ایک ہزار ملنے پر شکوے شکایات تو کریں گے۔

پنجاب میں پی آئی اے کو خریدنے کی تجویز زیر غور نہیں، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر نے کہا کہ احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے این آر او لینا ہے، جنہوں نے امریکا سے چھین کر آزادی لینی تھی وہ ٹرمپ کی غلامی کے لیے مرے جا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کے لیے ہر کسی کے پاﺅں پکڑنے پر تیار رہتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.