پی آئی اے سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 100 مسافروں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ آیا

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 832 سے کراچی پہنچنے والے 100 سے زائد مسافروں کا سامان قومی ایئرلائن جدہ ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ آیا ہے۔

سامان جدہ چھوڑ آنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب مسافر جدہ سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کا سامان ساتھ نہیں آیا۔

مسافروں کے مطابق جب وہ کراچی پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر رہ گیا ہے اور اس کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

مسافروں میں زیادہ تر عمرہ زائرین تھے جنہوں نے عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے کراچی پہنچے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.