وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کر دیا

image

 وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے  کہا ہے کہ سال 2025 کیلئے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، سرکاری و نجی حج ا سکیموں کیلئے کوٹہ کی تقسیم کا تناسب 50:50 ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا تبلیغی اجتماع کا دورہ ، اکابرین سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ سرکاری حج اسکیم میں ا سپانسر شپ ا سکیم میں 5 ہزار نشستیں مختص رکھی جائیں گی، اسپانسر شپ اسکیم میں شمولیت کیلئے بینکنگ چینل کے ذریعے زر مبادلہ بھجوانا لازم ہو گا، نجی حج اسکیم میں اسپانسر شپ ا سکیم کیلئے 30 ہزار نشستیں مختص ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ا سپانسر شپ ا سکیم ” پہلے آئے پہلے پائیے“ کے اصول پر ہو گی، سرکاری حج اسکیم کیلئے روایتی لانگ پیکیج 38  تا 42  دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری حج ا سکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ  قربانی کی رقم 55 ہزار روپے ہوگی، مکہ میں ڈبل بیڈ اور ٹرپل بیڈ رہائش کی سہولت کے لیے اضافی رقم جمع کرانا ہو گی۔

چیف آف جنرل اسٹاف محمد اویس دستگیر کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیم کیلئے حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی، قرعہ اندازی کے10 دن کے اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کرانا لازم ہے، بقیہ رقم 1 تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ سے قبل پیسے واپس لینے پر کٹوتی نہیں ہو گی، قرعہ اندازی کے بعد پہلی قسط واپس لینے کی صورت میں 50 ہزار روپے کٹوتی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تیسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں 2 لاکھ روپے کٹوتی ہو گی،10 فروری کے بعد نہ جانے کی صورت میں بقیہ رقم واپس نہیں ہو گی، درخواست گزار کے انتقال کی صورت میں مذکورہ بالا کٹوتی عمل میں نہیں آئے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.