استور، باراتیوں کی بس حادثے میں صرف دلہن معجزانہ طور بچ گئی

image

گلگت ضلع استور سے دلہن لیکر چکوال جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر گاڑی تھلیچی پل سے دریا میں گرنے سے 26 افراد دریا برد  جبکہ دلہن معجزانہ طور میں بچ گئی۔

حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق 24 لاپتہ افراد میں سے رات گئے تک 18 نعشوں کو دریا سے نکالا گیا ہے جن میں سے 6 نعشوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال استور منتقل کر دیا گیا۔

استور ، باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری ، 17 افراد ہلاک

ترجمان نے بتایا کہ  ظفر اقبال ولد غلام نبی سکنہ تھینگ پریشنگ، ضیاولدین ولد رسول خان سکنہ پریشنگ، شمس الدین ولد عبد الوھاب سکنہ پریشنگ، روبینہ زوجہ ضیاولدین سکنہ پریشنگ، عامر عباس ولد غلام حسین سکنہ چکوال (دلہا) اور دلہا کی والدہ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ایک ہی فیملی کے افراد کو باراتیوں کی تشکیل میں لیکر کوسٹر گاڑی چکوال جا رہی تھی دوپہر کے وقت جونہی براستہ شاہراہِ قراقرم دیامر حدود تھلیچی پل پہنچی تو حادثہ پیش آیا ۔

آس پاس موجود مقامی لوگوں نے دریا سے دلہن کو زخمی حالت اور 2 جاں بحق افراد کو دریا سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جو پل موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے قابو نہ ہو سکی جس کے نتیجے پل کے سیفٹی لوہے کا جنگلہ توڑ کر دریا میں جا گرنے سے واقعہ پیش آیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.