اس بات کا یقین کرنا مشکل ہے کہ۔۔ کیا امیتابھ نے نمرت کور کو بہو تسلیم کرلیا؟ تحفہ لینے کے بعد اداکارہ کا پیغام

image

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جانب سے ابھیشیک بچن کی ممکنہ گرل فرینڈ نمرت کور کے نام لکھے گئے خط نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ اس خط کی بازگشت ایک ایسے وقت میں سنائی دی جب ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان تلخیوں اور ممکنہ علیحدگی کی خبریں پہلے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

2007 میں شادی کرنے والی اس شاندار جوڑی نے 2011 میں بیٹی آرادھیا کا استقبال کیا، جس کے بعد ان کی جوڑی اور مضبوط ہوگئی۔ مگر وقت کا پہیہ گھومتا رہا، اور مداحوں کے لیے ان کا ایک ساتھ خوش و خرم نظر آنا اب کسی خواب سے کم نہیں رہا۔ گزشتہ ایک سال سے لڑائی جھگڑوں کی افواہوں کے بیچ ان کی طلاق کے چرچے بھی زور پکڑ رہے ہیں، مگر ابھیشیک اور ایشوریا نے کبھی اس کی تردید کی زحمت نہ کی، جس نے مداحوں کو اور زیادہ متجسس کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ان افواہوں نے نیا رخ تب اختیار کیا جب یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ابھیشیک بچن نے اپنی فلم "دسوی" کی ساتھی اداکارہ نمرت کور کے لیے ایشوریا کو دھوکا دیا۔ اس افواہ کے بعد ابھیشیک اور نمرت کور کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس دوران امیتابھ بچن کا نمرت کور کے نام لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا، جس میں انہوں نے انہیں فلم "دسوی" میں شاندار کام کرنے پر سراہا۔ امیتابھ بچن نے خط میں لکھا، "ہم کبھی کبھار ہی ملے ہیں، مگر میں نے آپ کے کیڈبری کے اشتہار پر ایک ایونٹ میں آپ کی تعریف کی تھی۔ فلم میں آپ کی پرفارمنس بہت بہترین رہی۔ میری طرف سے ڈھیروں تعریفیں اور مبارکباد۔" اس خط اور گلدستے کے ساتھ امیتابھ کی جانب سے نمرت کو ملنے والے اس تحفے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

نمرت کور نے امیتابھ بچن کے اس خط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے کسی خواب سے کم نہیں کہ بالی وڈ کے شہنشاہ انہیں ان کے نام سے جانتے ہیں اور کام کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "آج الفاظ اور جذبات دونوں کم پڑ رہے ہیں۔"

واضح رہے کہ فلم "دسوی" میں ابھیشیک بچن، نمرت کور اور یامی گوتم نے اہم کردار نبھائے۔ اس خط اور افواہوں نے شائقین کو ایک نئی کہانی دے دی ہے جس پر وہ بے حد دلچسپی سے تبصرے کر رہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.