اسد دور میں جنگی جرائم میں ملوث فوجی، سکیورٹی حکام کے بارے میں معلومات دینے والوں کو انعامات دیے جائیں گے: الجولانی

شام کے باغی گروہ ہیئت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے بشار الاسد کے دور حکومت میں کام کرنے والے ایسے عہدیداروں کی فہرست تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جو مخالفین پر ہونے والے تشدد میں ملوث تھے یا جنھوں نے اس عمل کی نگرانی کی تھی۔ گروہ نے ایسے افراد کی معلومات فراہم کرنے والوں کو انعامات دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
  • شامی باغی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ جنگی جرائم میں ملوث افسران کے بارے میں معلومات دینے والوں کو انعامات دیے جائیں گے
  • اقوام متحدہ کے شامی کمیشن کے کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کے حراستی مراکز کے حالات کو ظاہر کرنے والی فوٹیج اور تصاویر 'تکلیف دہ' تو ہیں مگر 'حیران کر دینے والی نہیں' ہیں۔
  • برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (ایس او ایچ آر) کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام میں 100 سے زائد فوجی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔
  • مغربی ممالک کا شام میں اقتدار کی پُرامن منتقلی کا مطالبہ، باغیوں کا فوج کے لیے عام معافی کا اعلان
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ٹیلی فونک رابطہ بیروت کے راستے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ذاتی مداخلت اور مدد کی درخواست
  • روس کے دارالحکومت شام کے سفارتخانے میں شامی باغیوں کا جھنڈا نصب کر دیا گیا ہے۔ یہ جھنڈا ملک سے باہر رہنے والے شامی شہریوں نے نصب کیا
  • کریملن کے ترجمان دمتری پیسکو نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن نے ذاتی طور پر اسد کو پناہ دینے کا فیصلہ کیا۔ تاہم انھوں نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا کہ اسد اس وقت کہاں ہیں

اسد دور میں جنگی جرائم میں ملوث فوجی، سکیورٹی حکام کے بارے میں معلومات دینے والوں کو انعامات دیے جائیں گے: الجولانی


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.