تیسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف

image

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جوہانسبرگ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 47  اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 101، بابر اعظم 52 محمد رضوان 53 اور سلمان علی آغا 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پندرہ منٹ تاخیر سے شروع ہونے والا میچ 3.1 اوورز کے بعد بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا کھیل رکنے سے پہلے پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے تھے.

پاکستان کی اننگز

پاکستان نے جنوبی افریقہ کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ میچ کی دوسری گیند پر گر گئی۔

عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ وہ اس میچ میں بھی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران عبداللہ شفیق مسلسل صفر پر آؤٹ ہوتے رہے ہیں۔

عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے ہیں۔

عبداللّٰہ شفیق ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی ہوگئے ہیں۔ 2024 میں عبداللّٰہ شفیق انٹرنیشنل کرکٹ میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل عمران نذیر سمہ 2000 میں 6 مرتبہ جبکہ محمد حفیظ سال 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

بابر اعظم ایک مرتبہ پھر سے فام میں نظر آئے۔ وہ سات چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر پویلن لوٹے۔

صائم ایوب نے اپنی فام کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے جنوبی افریقی بولرز کو ٹف ٹائم دیا۔ صائم ایوب دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 101 شاندار رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

صائم ایوب دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 101 شاندار رنز بنا کر پویلین لوٹے (فوٹو: اے ایف پی)

کپتان محمد رضوان نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 48 جبکہ طیب طاہر نے 28 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ شاہین شاہ شاہ آفریدی صفر، محمد حسنین چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ پانچ اور سفیان مقیم صفر کے ساتھ پویلین لوٹے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ جنوبی افریقہ کا سالانہ پنک ڈے میچ ہے، اس دن افریقی ٹیم گلابی رنگ کی جرسی (کٹ) میں کھیلتی ہے اور اس دن کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز جیت کر قومی ٹیم پہلے ہی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کر چکی ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

طیب طاہر، محمد حسنین، سفیان مقیم، محمد رضوان(کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، کامران غلام، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.