دھندکا آج پھر راج، مختلف مقامات سے موٹرویز بند

image

ملک کے بیشترعلاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ آ گئے، کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو  ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ

موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ  دن کے اوقات سفر کریں اور معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.