انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم ملائیشیا روانہ

image

کراچی، آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہوگئی۔

پاکستان کی انڈر 19 ویمنزٹیم  آج دوپہر ملائیشیا پہنچے گی، پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر کومل خان کریں گی۔

انڈر 19 ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ 18 جنوری سے 2 فروری تک کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل، انگلینڈ، آئرلینڈ اورامریکا بھی گروپ بی میں شامل ہے۔

تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ، محمد آصف نے فائنل جیت لیا

پاکستانی ٹیم پہلا میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 20 جنوری کوانگلینڈ اور تیسرا 22 جنوری کو آئرلینڈ کیخلاف ہوگا۔

کپتان کومل خان کا کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے اچھی تیاری ہے، پلیئرز بہترین کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں، کوچز کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی، امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.