کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کی کمی ہو گئی۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 694 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے پر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 50 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 883 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 87 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 363 روپے ہو گئی۔ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 74 روپے کمی کے بعد 2 ہزار 883 روپے ہو گئی۔