بابراعظم اور نسیم شاہ نے ولیمسن اور ڈیرل مچل کو خطرناک قرار دے دیا

image

بابراعظم اور نسیم شاہ نے ولیمسن اور ڈیرل مچل کو خطرناک قرار دے دیا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کین ولیمسن کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بابر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ بہت اچھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے اہم پلیئرز میں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل ہیں، یہ دونوں پورا گیم چلاتے ہیں اور حریف پر حاوی ہوجاتے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی ، پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ سج گیا

ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر کوئی پریشر نہیں، ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے ٹیم کیلئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں، سابق کپتان نے کہا کہ ماضی کی باتیں بھلا کر نئے دن کیلئے تیار ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط ہے، ان کی ٹیم میں کئی پلیئرز اس وقت اچھی فارم میں ہیں کسی ایک کو ہدف نہیں بنا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور گلین فلپس کی وکٹیں اہم ہوں گی،قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.