321 رنزہدف کے تعاقب میں پاکستان کا سست آغاز، 22 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں ۔
پہلی وکٹ 8 رنز پر گری، سعود شکیل 19 گیندوں پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،محمد رضوان 14 گیندوں پر 3 رنز بنا پائے۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا،چیمپئنزٹرافی گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،جو انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔
وسیم اکرم نے ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا دیئے
نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے ،ول ینگ اور ٹام لیتھم نے شاندار سنچریاں سکور کیں،گلین فلپس نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔
نسیم شاہ اور حارث رئوف نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں ،ابرار احمد کے حصے میں ایک وکٹ آئی ، شاہین آفریدی 10 اوورز میں 68 رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کر پائے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
کپتا ن محمد رضوان ، بابراعظم ، فخر زمان ،سعود شکیل ،سلمان علی آغا، طیب طاہر،خوشدل شاہ ،شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ،حارث رؤف ،ابراراحمد۔
نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون
کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، مائیکل بریسویل،ڈیون کانوے، ٹام لیتھم ،کین ویلم سن،ڈیرل مچل، گلین فلپس ،نیتھن اسمتھ،میٹ ہینری اوروِل او رورکی۔
ٹاس جیتنے کے بعد محمد رضوان نے کیا کہا؟
ٹاس جیتنے کے بعد محمد رضوان کا کہنا تھا کہ آخری2 میچز میں بعد میں اوس آئی ،دفاعی چیمپئن ہیں، اس لیے زیادہ دباؤ میں ہوں گے،حارث رؤف فٹ ہو گئے ہیں ،انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سہ فریقی سیریز میں جو غلطیاں ہوئیں ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا،پاک فضائیہ نے فضاء میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے قوم کو سلام پیش کیا۔پاک فضائیہ ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے شاہین بریک کا بھی مظاہرہ کیا،جے ایف 17 اور ایف 16 نے قوم کا لہو گرمایا،جے ایف 17 تھنڈر طیارہ بھی فلائی پاسٹ میں شریک ہوا۔
افتتاحی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری بھی خاتون اول آصفہ بھٹو کے ہمراہ شریک ہوئے۔