Badal Poetry & Shayari in Urdu
Badal Poetry & Shayari in Urdu & English has great significance among readers. It is a reason that they download, share Ghazals & Nazms with their friends and family members. Besides 2 lines Badal Shayari in Urdu, they can also send Badal poetry images to their loved ones.
وہ عکس تھا پانیوں میں گم تھا
دستک کی صدا تو آ رہی تھی
میں اپنے ہی واہموں میں گم تھا
چہرے پہ محبتیں سجی تھیں
دل اپنی ہی نفرتوں میں گم تھا
مٹی میں نمی کہاں سے آتی
پانی تو سمندروں میں گم تھا
دربار میں کرسیاں سجی تھیں
ہر شخص عقیدتوں میں گم تھا
اس عہد کا کیا شمار کیجے
جو عہد کئی رتوں میں گم تھا
انصاف کی بھیک کسے ملتی
قانون شہادتوں میں گم تھا
شیریں سے سجا تھا قصر خسرو
فرہاد محبتوں میں گم تھا
منزل کا سراغ دینے والا
بے نام مسافتوں میں گم تھا
میرا گھر مٹی کا تھا میرے ہی گھر بارش ہوئی
دہمکیٔ اوراق میں کل شب جو اس کا خط ملا
ننگے پاؤں گھاس پر چلنےکی پھر خواہش ہوئی
جن کی بنیادیں ہی اپنے پاؤں پر گرنے کو تھیں
ان گھروں کی ریشمی پردوں سے آرائش ہوئی
میرے خوں کا ذائقہ جب دوستوں نے چکھ لیا
جسم کے پھر ایک ایک قطرے کی فرمائش ہوئی
خوشہ خوشہ حرف کی بیلیں بھر گئیں ہیروں سے
تم سے ملے تو شہر تمنا کتنا پھیل گیا
کیا کیا خواب نئے تعمیر ہوئے تعبیروں سے
آنکھیں رنگوں کی برساتیں تک تک جھیل ہوئیں
دل نے کیا کیا عکس کشید کئے تصویروں سے
اس کو چھونے کی خواہش نے ہاتھ بڑھائے تو
پھن پھیلائے نکلے کتنے سانپ لکیروں سے
عالؔی دانش کی بستی میں اب سردار وہی
ڈھونڈ نکالے کچھ اندھیارے جو تنویروں سے
کالے بادل چھائے ہیں
ٹھنڈی ہوا کے جھونکے
اپنے ساتھ لائے ہیں
موسم نے لی انگڑائی
ماحول پہ مستی چھائی
جھنن جھنن میگھا برسے
جیسے باجے شہنائی ہے
گلی محلے کے بچے
تن میلے من کے سچے
دھوم مچاتے آئے ہیں
شور مچاتے آئے ہیں
وہ دیکھو آسمان پہ
کالے بادل چھائے ہیں
ٹھنڈی ہوا کے جھونکے
اپنے ساتھ لائے ہیں
تیرے دامن میں سمٹ آؤں تو الزام نہ دینا
راحت ھوں ہمیشہ تیرے آنگن میں رھونگا
خشبؤ ھوں بکھر جاؤں تو الزام نہ دینا
میں پھول ھوں بالوں میں سجائے ھوئے رکھنا
سانسوں میں مہک جاؤں تو الزام نہ دینا
بانہوں سے لپٹ جاؤنگا گجروں کیطرح میں
قربت سے بہک جاؤں تو الزام نہ دینا
خوابوں کیطرح آنکھوں میں بسائے ھوئے رکھنا
تیری نیندوں میں بھٹک جاؤں تو الزام نہ دینا
بادل مرا مجھ پہ ہی سدا ٹوٹ کے برسے
جلتی ہوئی دوپہر میں ہو پاس بھی تو کیا
تھوڑا بھی اگر مل نہ سکے سایہ شجر سے
ہیں جس کے پسینے کی بدولت ہری فصلیں
دو وقت کی روٹی کو وہ دہقاں بڑا ترسے
نیت تری کھوٹی ہے ترے ہاتھ میں تسبیح
نیکی بھی جو کرتا ہے تو دنیا ہی کے ڈر سے
دے ان کی حفاظت کی بھلا کون ضمانت
محفوظ نہ ہوں لوگ جو حکام کے شر سے
قرآں کو سمجھنا بڑا دشوار ہے ان کو
نکلے ہیں مسلماں کہاں غیروں کے اثر سے
اے رب مہرباں ! یہ تری شان نہیں ہے
خالی میں چلا آؤں اگر تیرے بھی در سے
تھا چین کہاں جامد و سا کت مجھے زاہد
اب چین ملا ہے مجھے دشوار سفر سے
آنکھوں سے آنسو برس رھے ھے
وہ زمیں کو بگھوں رھے ھے
یہ زمیں کو بگھوں رھے ھے
وہ ھر چیزکو نکھار دیتی ھے
یہ دکھ اور غم ھلکا کر دیتے ھے
وہ کچھ پل تھم کر برستے ھے
یہ بھی تھم کر برسنے لگتے ھے
وہ بجلی کی کڑک اور گونج کے بعد برستے ھے
یہ لوگوں کی کڑوی باتیں اور اپنوں کی بے رخی کے بعد برستے ھے
فرق کیا ھے دونوں میں عائشہ
وہ رحمت بن کر برستے ھے
یہ غمی اور دل کا بوجھ ھلکا کرنے کو برستے ھے
ھے دونوں ھی پانی وہ بھی قطرے یہ بھی قطرے
بس وہ بادلوں اور یہ آنکھوں سے برستے ھے
آنکھوں سے آنسو برستے ھے
وہ زمین کو بھگو رھے ھے
یہ دامن کو بھگو رھے ھے
وہ ھر چیز کو نکھار دیتی ھے
یہ دکھ اور دل کا بوجھ ہلکا کر دیتی ہے
وہ کچھ پل تھم کر برستے ھے
یہ بھی تھم کر پھر برسنے لگتے ھے
وہ بجلی کی کھڑک بادلوں کی گونج کے بعد برستے ھے
یہ لوگوں کی کڑوی باتیں اور اپنوں کی بے رخی کے بعدبرستے ھے
فرق کیا ھے دونوں میں عائشہ
وہ رحمت بن کر برستے ھے
یہ آنسو بن کر برستے ھے
ھے دونوں ھی پانی وہ بھی قطرےیہ بھی قطرے
بس وہ آسمان اور یہ آنکھوں سے برستے ھے
پاس آ کے میرے پاس وہ آیا نہ تھا کبھی
اکثر وہ گھر میں آتا تھا چپکے سے شام کو
پر اس نے پیار سے مجھے دیکھا نہ تھا کبھی
اس کو تو جیسے پیار کا کچھ ہوش ہی نہ تھا
کوئی بھی لفظ پیار کا سوجھا نہ تھا کبھی
اکثر میں دیکھتا تھا اسے پیار سے مگر
بدھو سا کچھ سمجھ بھی تو پایا نہ تھا کبھی
اک روز میں نے پوچھا کرو گے کیا مجھ سے پیار
کہنے لگا کہ ایسا تو سوچا نہ تھا کبھی
میں نے کہا کمی تو نہیں مجھ میں کوئی بھی
پھر بھی کیوں مجھ کو آپ نے چاہا نہ تھا کبھی
آیا جواب پڑھنے سے فرصت نہیں ملی
اس کے علاوہ دل کو لگایا نہ تھا کبھی
اس کی معصومیت کو میں کرتا رہا تھا پیار
جس کی سمجھ میں پیار تو آیا نہ تھا کبھی
اس نے اگرچہ دی نہ کبھی پیار کی سوغات
لیکن ذرا بھی دل کو دکھایا نہ تھا کبھی
جانے کہاں ہے آج وہ اک بھولا بھالا شخص
جس نے کسی کو بھی تو ستایا نہ تھا کبھی
Top Badal Poetry by Famous Poets
Badal Poetry
No one can deny the importance of poetry in literature. It is a perfect medium to express our thoughts and feelings to another person. When talking about Badal poetry or, it does not need an introduction. Several renowned poets have written Badal Shayari in Urdu, Ghazals and Nazms.
In Pakistan, India and other countries, there is a huge fan base of Badal Shayari in Urdu. However, the best part about 2 lines Badal poetry in Urdu & English is that the poet can deliver a message in text to his/her audience in simple words. In the modern era of technology and connectivity, the sharing of Badal poetry images over WhatsApp and other social media platforms is increased. However, on our website, you can simply download Badal poetry in Urdu, Hindi & English without any hassle.
The classification of poetry in the form of different tags helps a reader to pick his/her favorite poem or verses from the large collection of poetry. It is a reason that we have sorted out Urdu Shayari as per different tags. Read the poetry from different topics as per your choice or preference. Besides Badal poetry, you can view poetry from other tags starting with Alphabet “B” such as Bandhan poetry, Bahaar poetry, Baahar poetry and others.