میرے بس میں ہوتا تو کبھی بھی بیٹے کو بڑی عمر کی عورت سے شادی نہ کرنے دیتی زید علی کی والدہ نے بہو کے بارے میں کیا انکشاف کیا؟

image

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی ٹی ویسے تو کافی خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں جو کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔

ایک ویلاگ میں زید علی نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ اگر وہ پہلے جانتی ہوتیً کہ یمنیٰ زید سے 4 سال بڑی ہیں تو کیا وہ تب بھی دونوں کو شادی کی اجازت دیتیں؟ اس سوال کے جواب میں زید کی والدہ کا کہنا تھا کہ "اگرچہ بڑی عمر کی لڑی سے شادی کرنے میں کوئی برائی نہیں۔ مذہبی طور پر یہ جائز ہے لیکن ہمارے معاشرتی معیار کے مطابق لڑکی کو ہمیشہ لڑکے سے چھوٹا ہونا چاہئیے۔ اس لئے اگر ان کے بس میں ہوتا تو وہ زیدہ کو یمنیٰ سے کبھی شادی نہیں کرنے دیتیں"

شادی کے لئے لڑکی کا چھوٹا ہونا لازمی نہیں

غلط معاشرتی روایات ایک طرف البتہ اسلامی نقطہ نظر سے شادی کے لئے لڑکا لڑکی کا صرف بالغ ہونا ضروری ہے اس کے علاوہ لڑکی کا لڑکے سے چھوٹا یا بڑا ہونا اہمیت نہیں رکھتا۔ حضرت خدیجہ رحمتہ اللہ علیہ شادی کے وقت حضرت محمد مضطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے15 سال بڑی تھیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دلہا سے بڑی عمر کی دلہن بھی ایک بہترین جیون ساتھی ثابت ہوسکتی ہے

You May Also Like :
مزید