"میں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی آپ لوگ ویڈیو دیکھ لیں. وہ لڑکی جب کاؤنٹر کے پاس آئی تو میں نے کہا یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے جس کے بعد اس نے دھکا دیا اور تشدد کیا. وہ لڑکی تھی اس لئے میں نے صرف خود کو بچایا. کوئی صلح نہیں ہوئی ہے اور میرے ساتھ ظلم ہوا ہے"
یہ کہنا ہے اس نوجوان کا جسے گزشتہ روز لاہور میں تین لڑکیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا. وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان یوسف اسٹور پر کام کررہا تھا جس کے بعد ایک لڑکی آ کر اس سے لڑ پڑتی ہے جس کے بعد اس کی دو ساتھی بھی آ کر لڑائی میں شریک ہوجاتی ہیں.
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ بعد ازاں لڑکیاں اچانک لڑکے کے پاس آتی ہیں اور تھوڑی سے بات کے بعد اچانک ان پر تشدد کرنا شروع کردیتی ہیں۔
پس پردہ آواز میں ایک شخص ویڈیو بنا رہا ہے ساتھ ہی وہ یہ الفاظ بھی ادا کرتا ہے کہ اثرورسوخ والی لڑکیاں اسٹور ملازم پر تشدد کررہی ہیں. اتنا ہی نہیں بعد میں لڑکیوں نے خود پولیس کو فون کر کے بلوا لیا اور لڑکے کو گرفتار کیا گیا.
معروف اینکر یاسر شامی کی لڑکے کے ساتھ بنائی ہوئی ویڈیو میں نوجوان کہتا ہے کہ اس کی کوئی صلح نہیں ہوئی جبکہ دوسری طرف لڑکی کو فون کرنے پر وہ بات کا جواب دیے بغیر فون کاٹ دیتی ہے.