مشہور شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں۔۔ گھر والوں نے موت کی کیا وجہ بتائی؟

image

مشہور شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر ٹی وی میزبان سدرہ اقبال نے شئیر کی.

ناہید انصاری نامور شیف ہونے کے ساتھ ٹیچر بھی تھیں اور کافی نرم گفتار خاتون تھیں. لذیذ دیسی کھانوں کے علاوہ بیکنگ ان کی وجہ شہرت تھی اور وہ کافی برسوں سے مختلف چینلز پر کوکنگ کے حوالے سے پروگرام کرتی تھیں.

ان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور یہی بیماری ان کی موت کی وجہ بنی. ناہید انصاری کو ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا.

You May Also Like :
مزید