شہر قائد سمیت ملک بھر میں آج سے تیز بارشیں۔۔ بارش کا نیا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہ سکتا ہے؟

image

کئی دنوں کے انتظار کے بعد آج کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج کراچی میں آج اور اتوار کو موسلادھار بارش ہوسکتی ہے. اس کے علاوہ سندھ، وسطی و جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں بھی تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہوسکتا ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں مون سون کا نیا اسپیل 25 اگست تک جاری رہ سکتا ہے.

اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے. ڈیوس روڈ، گڑھی شاھو، لکشمی چوک اور گوالمنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بھاٹی چوک، کرشن نگر اور بند روڈ پر بھی بارش ہوئی۔ شیخوپورہ، رحیم یار خان، قصور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

You May Also Like :
مزید