"میں بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو پاکستان آنے کی دعوت دوں گی. کوئی موقع آیا تو نیرج چوپڑا کو گھر بلاؤں گی"
یہ کہنا ہے حال ہی میں پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو مقابلے میں پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی والدہ کا جنھوں نے ایک نجی سے گفتگو کی.
ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ گاؤں ہمارا اپنا ہے ہم گاؤں میں ہی رہیں گے۔ جبکہ ارشد ندیم نے بھی انکشاف کیا کہ انھیں ٹوکیو اولمپکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی تھی جسے انھوں نے فوری طور پر مسترد کردیا تھا۔
انھیں کہا گیا تھا کہ ہمارے پاس آجاؤ آپ کو ٹریننگ بھی دیں گے اور ورلڈ چیمپیئن بھی بنائیں گے مگر ارشد ندیم نے اس بات سے ؛نکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ انہیں پاکستان کی مٹی سے پیار ہے، پاکستان میں ہی ٹریننگ کریں گے اور پاکستان سے ہی ورلڈ چیمپیئن بنیں گے.