مجھے ڈر نہیں لگتا، بہت بہادر ہوں۔۔ عمر شاہ کی آپریشن کے لئے ہنستے ہوئے جانے کی ویڈیو وائرل

image

ننھے گول مٹول عمر شاہ سے سب واقف ہیں. انتہائی نٹ کھٹ سے عمر شاہ اپنی شرارتی اور معصوم حرکتوں سے تو سب کو اپنا دیوانہ بنا ہی چکے ہیں البتہ اب انھوں نے بہادری کا بھی مظاہرہ کرڈالا.

احمد شاہ کی جانب سے شئیر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شاہ اسپتال کے لباس میں اپنی آنکھوں کی سرجری کے لیے ہنستے مسکراتے ہوئے آپریشن تھیٹر جا رہا ہے۔

میڈیا کے مطابق عمر شاہ کی آنکھوں میں موتیا کا آپریشن کیا گیا ہے البتہ اس موقع پر ایک چھوٹے بچے کا ہنستے ہوئے آپریشن کے لئے جانا اس کی بہادری کا ثبوت ہے.

You May Also Like :
مزید