صرف 2 سال میں قرآن حفظ کیا لیکن اداکاری ۔۔ لائبہ خان کیسے گھر والوں کو منا کر شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں؟

image

لائبہ خان نے جہاں زندگی میں منفرد موڑ دیکھے وہیں اداکاری میں بھی انکے ساتھ کچھ ایسے ہی معاملات پیش آئے۔ اداکارہ لائبہ کا ایک پُرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انکشاف کرتے ہوئے لائبہ خان نے خود بتای اتھا کہ: "میں حافظِ قرآن ہوں اور مجھے قرآن حفظ کرنے میں صرف 2 سال کا وقت لگا تھا۔ میرے حافظِ قرآن ہونے کی وجہ سے ہی میرے والد نے شوبز میں آنے سے منع کیا تھا۔۔"

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بچپن میں ناسمجھی کی وجہ سے حفظ قرآن نہیں کرنا چاہتی تھیں، کیونکہ سمجھ نہیں تھی۔ والدین کی شدید خواہش تھی کہ میں قرآن حفظ کروں اور والدہ کی سب سے بڑی خواہش ہی یہی تھی، اس لیے مجھے قرآن حفظ کروایا گیا۔ جب 7 سال کی تھی، تب قرآن کو حفظ کرنا شروع کیا اور 9 سال کی عمر میں دو سال کے اندر حفظ کرلیا۔ میرے والد نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کروں اور مجھے بھی شوق نہیں تھا جب کہ شروع میں میں بے دلی سے اداکاری کرتی رہی تھی۔

10 سال کی عمر میں آٹھویں کلاس میں داخلہ لیا اور میٹرک کے امتحانات دینے سے قبل ہی اداکاری شروع کردی تھی۔

لائبہ خان نے یہ بھی کہا کہ: کورونا آنے سے پہلے بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی، جس کے بعد کورونا 2019 کی وبا پھیل گئی اور یونیورسٹی میں داخلہ نہ لے سکیں لیکن جلد ہی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا عزم ظاہرکیا۔"

ان کا کوئی بھائی نہیں، ان سے بڑی بہن ایمان خان بھی اداکاری کرتی ہیں۔ اگر میں پہلے تعلیم حاصل نہ کرسکی تو شادی کے بعد لازمی کروں گی۔

شادی کے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ "میں کچھ عرصے اپنے کام پر توجہ دوں گی اور پھر شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں گی کیونکہ وہ بھی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔"

You May Also Like :
مزید