"جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں میں اُن کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے"
یہ افسوس ناک خبر دی ہے بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ حنا خان نے جن میں موذی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے.
حنا خان نے انسٹاگرام پر اس بارے میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کینسر کی تشخیص کے باوجود میں اس بیماری کے علاج کے لیے پُرعزم اور مضبوط ہوں۔
"میرا علاج شروع ہوچکا ہے. میں چھاتی کے کینسر کو شکست دینے کے لیے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی۔ مجھے امید ہے آپ سب اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیں گے.
"میں اپنے گھر والوں اور دوستوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینسر کو ہرا دوں گی. مجھے اللہ کی ذات پر اور اپنی مضبوطی پر بہت یقین ہے۔ آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے.