"بجلی کے بل آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ہیں۔ میرا بجلی کا بل 60 ہزار روپے آیا ہے جب کہ میرے گھر میں رات کے وقت صرف ایک اے سی چلتا ہے اور دن میں بل کے ڈر سے میں خود اے سی نہیں چلاتی"
یہ کہنا ہے معروف گلوکارہ حمیرا چنا کا جنھوں نے بجلی کے بل پر حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے ویڈیو بنائی ہے.
حمیرا نے مزید کہا کہ میں اپنے اخراجات بغیر کسی سپورٹ اور وظیفے کے چلا رہی ہوں لیکن حکومت بھی فنکاروں کا تھوڑا خیال کرے. فن ہمارا اوڑھنا اور بچھونا ہے اور ہم اسی سے کماتے ہیں. ملک کی طرح ہم فنکاروں کے حالات بھی خراب ہیں.
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے حمیرا چنا نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں. میں بھی عام شہریوں کی طرح پاکستان کی ایک ذمہ دار شہری ہوں. حکونت سے درخواست ہے کہ فنکاروں کے لیے تھوڑی رعایت کی جائے اور بلوں میں تھوڑا ریلیف دیا جائے۔