چھوٹے بھائی کو گود میں محبت سے اٹھایا ہوا ہے۔۔ بھائی بہن کی یہ مشہور جوڑی کون ہے؟

image

آج کل مشہور شخصیات کی بچپن کی تصویریں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں دیکھ کر شائقین کافی محضوض ہوتے ہیں کہ آیا ہمارا پسندیدہ فنکار بچپن میں کیسا دکھائی دیتا تھا۔

اب حال ہی میں یہ تصویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں بڑی بہن چھوٹے بھائی کو گود میں لیئے کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ دونوں بھائی بہن کی جوڑی کون ہے؟ واضح رہے دونوں کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے۔

اگر آپ اب بھی پہچان نہیں پائے تو چلیں ہم ہی آپ کی یہ مشکل آسان کر دیتے ہیں۔

دراصل یہ بچہ اور کوئی نہیں بلکہ پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی ہے، اور انہیں گود میں اٹھائے، انکی بڑی بہن، ڈاکٹر فضیلہ عباسی ہیں۔

You May Also Like :
مزید