23 سال کی لڑکی نے 80 سال کے بوڑھے سے شادی کیوں کر لی؟ وجہ جان کر لوگ بھی حیران رہ گئے

image

کہا جاتا ہے کہ محبت ذات پات یا عمر کے فرق کو نہیں مانتی لیکن ایسی بھی کیا محبت کہ 23 سال کی نازک اندام حسینہ نے 80 برس کے بوڑھے سے شادی رچا لی؟

چین کے صوبے ہیبی کے نرسنگ ہوم میں 23 سالہ ژیاؤفانگ سماجی خدمت کرنے آتی تھیں اور وہیں ان کی ملاقات 80 سالہ مسٹر لی سے ہوئی جس کا انجام شادی کی صورت میں نکلا.

مسٹر لی کی محبت میں ژیاؤفانگ نے اس بات کی بھی پرواہ نہیں کی کہ ان کے خاندان والے ان سے ناراض ہوگئے ہیں. یہاں تک کہ دونوں کی شادی میں بھی ژیاؤفانگ کے گھر والوں نے شرکت نہیں کی.

اس حیرت انگیز شادی پر لوگوں نے ژیاؤفانگ پر الزام لگایا کہ انھوں نے مسٹر لی سے پیسوں کی خاطر شادی کی ہے جبکہ مسٹر لی کے پاس کوئی جائیداد نہیں اور ژیاؤفانگ کو شادی کے بعد بھی کام کرنا پڑے گا. لیکن جس بات نے اس کم عمر حسینہ کا دل جیتا وہ ہے مسٹر لی کی ذہانت اور دونوں کے ایک جیسے شوق.

You May Also Like :
مزید