مکہ مکرمہ میں نکاح۔۔ قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

image

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

محمد وسیم جونیئر نے اپنے مداحوں کیساتھ خوشی کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کی اور اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی جاری کیں، تصاویر میں وسیم اہلیہ کے ہمراہ احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں انہوں نے اپنی دلہن کا ہاتھ تھام ہوا ہے۔

دونوں سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں سے خانہ کعبہ بھی بظاہر نظر آرہا ہے۔ قومی کرکٹر وسیم کی پوسٹ پر ساتھی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

You May Also Like :
مزید