دوسری بیوی کے انتقال پر بہت تنہا ہوگیا تھا ۔۔103 سالہ بزرگ کی 49 سالہ خاتون سے تیسری شادی کیسے ہوئی؟ دلچسپ واقعہ

image

سوشل میڈیا پر کئی ایسی شادیاں توجہ کا مرکز بنی ہیں جس میں جوڑے کی عمر کے درمیان بڑا فرق دیکھا گیا ہو۔ جیسا کہ اس جوڑے کی شادی نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔

مذکورہ جوڑا سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو رہا ہے جس کا تعلق بھارتی شہر نئی دہلی سے ہے۔

بھارت میں 103 سالہ حریت پسند (فریڈم فائٹر) اس وقت انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئے جب وہ اپنی عمر سے تقریباً نصف عمر کی خاتون کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حبیب نذر کی شادی 49 سالہ فیروز جہاں سے بھوپال میں ہوئی۔حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ حبیب نذر کی یہ تیسری شادی ہے۔ ان کی دوسری بیوی کے انتقال کے بعد وہ تنہائی کا شکار ہوگئے تھے۔ حبیب نذر کے مطابق تنہائی سے چھٹکارہ کے لیے تیسری شادی کی۔

اگرچہ جوڑے نے گزشتہ برس شادی کی تھی لیکن شادی اس وقت توجہ کا مرکز بنی جب انٹرنیٹ پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نوبیاتا جوڑے کو گھر میں داخل ہوتا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو بنانے والے صارف کو نوبیاتا جوڑے کو مبارکباد دیتے سنا جاسکتا ہے۔ جس پر حبیب نذر کہتے ہیں کہ کسی چیز کی کمی نہیں ہے، کمی ہمارے دلوں میں ہے۔

بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حبیب نذر نے کہاکہ “میری عمر 103 سال ہے، اور میری بیوی 49 سال کی ہے، میں نے پہلی بار ناسک میں شادی اور اس کے انتقال کے بعد میں دوبارہ شادی لکھنؤ میں کی۔

حبیب نذیرنے مزید بتایا کہ ’’ان کی دوسری بیوی بھی دنیا سے رخصت ہوگئی تب سے وہ خود کو تنہا محسوس کر رہے تھے اس لیے تیسری شادی کی۔

You May Also Like :
مزید