اداکارہ سعدیہ امام کی بیٹی اور ایشوریہ راۓ بچن کی بیٹی ایک دوسرے کی ہم شکل ، سوشل میڈيا پر نئي بحث کا آغاز

image

عام طور پر بچوں کی شکل ان کے ماں باپ ، ددھیال یا ننھیال کے لوگوں سے ملتی جلتی ہے اور ایسا کچھ ہونا اچھنبے کی بات بھی نہیں لگتی ہے اور نہ ہی اس سے کوئی خبر بنتی ہے لیکن اگر کسی کی شکل سرحد پار موجود کسی سیلیبریٹی سے ملنے لگے تو اس حوالے سے لوگوں میں شہرت ہونا سمجھ میں آتا ہے جیسے کہ ساحر لودھی خود کو پاکستانی شاہ رخ خان سمجھتے ہیں یا پھر لوگوں کے مطابق سونیا حسین کی شکل پریانکا چوپڑہ سے بہت ملتی ہے مگر حالیہ دور میں سوشل میڈيا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئي ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے

سعدیہ امام کی بیٹی میرب اور ایشوریہ راۓ بچن کی بیٹی ارادھیا

عام طور پر مشہور اداکارہ سعدیہ امام اگر ڈراموں میں نظر نہ بھی آئیں تو مارننگ شوز میں نظر آہی جاتی ہیں لیکن اس بار جب ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنی بیٹی میرب کے ہمراہ نظر آئيں تو میرب کو دیکھ کر لوگوں کو اندازہ ہوا کہ میرب ایشوریہ راۓ اور ابھیشک بچن کی بیٹی ارادھیا کی ہم شکل ہے

سوشل میڈيا پر ایک نئي بحث شروع

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ سوشل میڈيا بریگیڈ کو تو کسی بھی بات کا بتنگڑ بنانے کے لیۓ ایک بہانہ چاہیے ہوتا ہے تو اس بار میرب اور ارادھیا کا ہم شکل ہونا ان کے لیۓ ایک اہم بہانہ ثابت ہوا اور لوگوں نے ان پر طرح طرح کے تبصرے کرنے شروع کر دیۓ کچھ کے مطابق ایشوریہ کی بیٹی جس طرح اپنی ماں سے نہیں ملتی ویسے ہی سعدیہ امام کی بیٹی بھی اپنی ماں جیسی نہیں ہے بلکہ یہ دونوں ایک دوسرے سے ہی ملتی ہیں جب کہ کچھ لوگوں نے تو حد ہی کر دی ان کا یہ کہنا تھا کہ سعدیہ امام کی بیٹی حقیقت میں ایشوریہ راۓ کی ہم شکل ہے

جب کہ کچھ لوگوں کو تو اس حد تک مماثلت محسوس ہوئي کہ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا کہ یہ میرب نہیں بلکہ ایشوریہ کی بیٹی ارادھیا ہے تاہم کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرب کی شکل ان کے والد سے ملتی ہے تو کیا سعدیہ امام کے شوہر کی شکل ایشوریہ راۓ سے ملتی ہے ؟؟؟؟ ذرا سوچیں !!!

You May Also Like :
مزید