بچوں کے 1 دن میں ڈھیروں کپڑے میلے ہوتے ہیں ۔۔ آپ بھی لیں سستی اور چھوٹی واشنگ مشین، جانیں یہ کہاں سے اور کتنے روپے میں ملتی ہے؟ اسد اور نمرہ نے بھی خرید لی

image

آج کل لوگ ہر چیز میں آسانی تلاش کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں اور اسی بات کا فائدہ الیکٹرونک کمپنیز والے اٹھاتے ہیں آپ نے دیکھا ہوگا اب مارکٹوں میں ہر چھوٹی موٹی ضرورت کیلیئے کوئی نہ کوئی مشین دستیاب ہے، اسی طرح کچھ وقت قبل بچوں کے کپڑے دھونے اور سکھانے والی مشین بھی مارکیٹ میں متعارف کروائی گئی تھی۔ جسے مشہور ستاروں نے بھی خریدنے کا موقع نہیں چھوڑا۔

آج ہم بات کریں گے بچوں کے کپڑے دھونے والی مشین کے بارے میں کہ وہ کیسے کام کرتی ہے اور ایک وقت میں کتنے کپڑے دھوتی ہے۔

جیسا کہ آپکو پتہ ہے چھوٹے بچے کتنے کپڑے گندے کرتے ہیں اور ان کے کپڑے دوسرے کپڑوں کے ساتھ بھی نہیں دھوئے جا سکتے، اسلیئے بار بار ہاتھ سے دھونے یا پھر بڑی مشین لگائی جاتی ہے جس سے محنت تو لگتی ہی لگتی ہے ساتھ پانی بھی بہت ضائع ہوتا ہے۔

اسلیئے بچوں کیلیئے الگ مشین بنائی گئی ہے تاکہ آپ کے بچے کے کپڑے صفائی سے دھلنے کے ساتھ ساتھ جراثیم سے بھی پاک ہوجائیں، یہ مشین ایک وقت میں تین جوڑی کپڑے دھوتی ہے اسکے علاوہ اس میں ڈرائیر بھی موجود ہے جس سے آپ مشین میں ہی کپڑے سکھا سکتے ہیں۔ چھوٹی ہونے کہ وجہ سے یہ جگہ بھی کم لیتی ہے اور آپ باآسانی اسے کہیں بھی رکھ سکتے ہیں۔

اسد اور نمرہ:

حال ہی میں سوشل میڈیا کے مشہور جوڑے اسد اور نمرہ کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی، نومولود بچے کی خریداری سے متعلق دونوں اکثر اپنے چینل پر ویڈیوز لگاتے رہتے ہیں۔ کچھ دن قبل اپنے وِیلوگ میں بچے کا سامان خریدتے وقت اسد نے بھی اس چھوٹی واشنگ مشین کا انتخاب کیا جس میں وہ اپنے بچے کے کپڑے با آسانی دھو سکیں۔

You May Also Like :
مزید