شادی بچہ عقیقہ سب ہوگیا اب آگے؟ اسد اور نمرہ بچے کے پرورش اور اخراجات کیسے اٹھائیں گے؟

image

سوشل میڈیا پر چھوٹی عمر میں شادی کرکے وائرل ہونے والے جوڑے اسد اور نمرہ کو تو آپ سب ہی جانتے ہوں گے, ان کی شادی کے بعد انٹر نیٹ پر جیسے میمز اور تنقید کی بارش ہوگئی تھی کچھ لوگ جہاں جھوٹی عمر میں شادی کرنے پر انھیں سراہا رہے تھے وہیں دوسری طرف بڑی تعداد میں لوگ ان پر تنقید کے ساتھ ان کا مزاق بھی بنا رہے تھے کہ جب اتنا امیر ہو تو بیٹے کو کیا فکر, کھیلنے کی رمر میں شادی کرلی اور بھی نہ جانے کیا کیا.

لیکن اسد اور نمرہ نے اس بات کو دل پہ لگانے کے بجائے لوگوں کے ساتھ جُڑنے کو ترجیح دی اور اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا جو کہ "نمرہ اسد ویلوگ" کے نام سے مشہور ہوا, اس چینل پر وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہونے والے خاص واقعات کو لوگوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں.

حال ہی میں ان کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس پر ایک بار پھر وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے, پھر کچھ دن پہلے بڑے پیمانے پر بچے کا عقیقہ بھی کیا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اسد بنا کام کاج کئے اتنا سب کیسے کر لیتا ہے؟ یہ لوگ اپنے بچے کی

پرورش کیسے کریں گے؟ کیا اتنی چھوٹی عمر میں اتنی بڑی ذمہ داری وہ سنبھال سکتے ہیں؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اسد اور نمرہ اپنے اخراجات کیسے اٹھاتے ہیں اور ان کے چینل سے کتنی آمدنی انھیں ملتی ہے

"نمرہ اسد ویلوگس" کی خالص مالیت کیا ہے؟

نمرہ اسد Vlogs ایک پاکستانی یوٹیوب چینل ہے جس کے 205K سبسکرائبرز ہیں۔ یہ 10 مہینے پہلے شروع ہوا تھا اور اس میں 187 اپ لوڈ کردہ ویڈیوز ہیں۔ اس چینل کی مجموعی مالیت $63,927 ہے.

نمرہ اسد Vlogs یوٹیوب سے کتنے پیسے کماتے ہیں؟

یہاں موجودہ سامعین کی بنیاد پر اور چینل پر اشتہارات سے ہونے والی اوسط آمدنی کا تخمینہ ہے۔

- روزانہ $156

- ہفتہ وار $1,095

- ماہانہ $9,026

- سالانہ $108,312

یہ آمدنی 9 ستمبر تک چینل کے وزٹ سے لی گئی ہے اور جب چینل کا ڈیٹا تبدیل ہوتا ہے تو اسے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ چینل میں اضافی آمدنی کے ذرائع ہو سکتے ہیں جیسے اسپانسر شدہ مواد اور مصنوعات کی فروخت وغیرہ۔

You May Also Like :
مزید