بچوں کے پیمپرز کے ریشز سے پریشان ہیں تو یہ آسان ٹپ آزمائیں جو ماؤں کی بڑی مشکل آسان کرے

image

آج کل تیز رفتار زمانہ ہے اس زمانے میں جب کہ ہر چیز ایڈوانس ہو گئی ہے ایسے میں بچوں کو بھی ماؤنں نے کلوٹ اور پوتڑوں کی جگہ پمپرز باندھنے شروع کر دئیے ہیں ،اور وہ کئ کئ گھنٹے بندھے رہتے ہیں،جس کی وجہ سے ان کے نیپی ریش ہو جاتے ہیں اور یہ بچوں کو بہت اذیت میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔اس کی وجہ بچوں کے نازک جسم پر گندگی کا موجود رہنا ہے جو بیکٹیریا پیدا کر دیتا ہے اور اس سے بچوں کے ریشز ہو جاتے ہیں۔آج ہم اس کا ایک بہت آسان،سستا اور جھٹ پٹ حل بتا رہے ہیں ۔۔

سرسوں کا تیل۔۔ایک ٹیبل اسپون

عرق گلاب۔۔٣ ٹیبل اسپون

ان دونوں چیزوں کو ایک شیشی میں ڈال کر خوب ہلائیں اور جب اچھی طرح مکس ہو جائے تو اسے بچوں کے ریشز پر لگائیں ،دن میں دو تین دفعہ لگائیں ،انشاء اللہ واضح فرق نظر آ جائے گا ۔

ناریل کے تیل چند قطرے لے کر اس کو بچوں کے ریشز پر لگائیں،ناریل کے تیل کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے،اس سے بھی فوری آرام آجاتا ہے۔

بیکنگ سوڈا میں چند قطرے پانی کے ملا کر اس کو پیسٹ سا بنا لیں اور پھر روئی کی مدد سے ریشز پر لگائیں،فوری آرام آجائے گا ۔

You May Also Like :
مزید