اگر آپ کا بچہ بھی بستر پر پیشاب کر دیتا ہے اور روزانہ دھونے کی پریشانی ہوتی ہے تو جانیئے کچھ ایسے طریقے جس سے آپکا بچہ بستر گیلا کرنا چھوڑ دے

image

جن خواتین کے بچے چھوٹے ہوتے ہیں انھیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں ایک بچوں کا بستر گیلا کرنا بھی ہے، کیونکہ روز روز بستر دھونا آسان نہیں ہے پھر اس میں بدبو بھی بس جاتی ہے چاہے آپ کتنا بھی دھولیں۔ چھوٹے تو چھوٹے اکثر بچے تو بڑے ہونے کے بعد بھی ایسا کرتے ہیں، اسکے لیئے آج ہم لائے ہیں ایسے نسخے جن سے آپ کا بچہ بستر گیلا کرنا چھوڑ دے گا۔

بچے بستر گیلا نہ کریں اسکے لیئے چند مفید نسخے:

۔ اپنے بچے کو روزانہ دو اخروٹ اور20 گرام کشمش کھلائیں، اسکے دو ہفتے مسلسل استعمال سے بچہ بستر گیلا کرنا چھوڑ دے گا۔

۔ بچے کو روزانہ سونے سے پہلے ایک چمچ شہد پلانے سے نیند میں پیشاب نکل جانے کی بیماری دور ہوجائے گی۔

۔ چُھوارے کا استعمال بھی اس معاملے میں بہت مفید ہے، روزانہ رات میں بچے کو چھوارے کھلائیں اور ہوسکے تو دن میں بھی کھلائیں اس سے کافی فرق پڑے گا۔

۔ تل کے لڈًو، تل کی چکی یا پھر تل کو باریک پیس کر دودھ میں ملا کر بچے کو کھلانے پلانے سے بچی رات کو بستر گیلا کرنا چھوڑ دے گا، سفید تل بچوں کے اس مسئلے کیلیئے بہت مستند سمجھا جاتا ہے۔

بڑوں کو یہ مسئلہ ہو تو کیا کریں؟

صرف بچوں کو ہی نہیں بلکہ بڑوں کو بھی یہ مسئلہ ہوتا ہے، اکثر اوقات قطروں کے خارج ہونے کی وجہ سے نماز رہ جاتی ہے اور آپ ناپاک ہوجاتے ہیں۔ یہ ایسا مسئلہ ہے جس کے بارے میں لوگ کسی کو شرم کےمارے بتا نہیں پاتے، تو ان افراد کو چاہیئے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کریں۔

۔ خام پھٹکری 10 گرام، کباب چینی 100 گرام ان دونوں چیزوں کو بلکل باریک پیس کر ایک شیشے کی بوتل میں ڈال کر رکھ دیں، اب اسے روزانہ دن میں چھ بار ایک چوتھائی چمچ پانی کے ساتھ کھائیں۔

۔ اس سے نہ صرف بار بار قطروں کے خارج ہونے کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ اسکے اور بھی بہت فائدے ہیں جیسے کہ ہاتھ پاؤں میں جلن، سینے کی جلن، معدے کی جلن، یورک ایسڈ کی زیادتی اور سانس پھولنا وغیرہ کو بھی ٹھیک کرنے میں مدد کرئے گا۔

۔ اصلی کباب چینی کی نشانی یہ ہے کہ اسکے ساتھ ڈنڈی ہوگی، یہ کالی مرچ کی طرح کے بیج ہوتے ہیں۔ اگر ڈنڈی نہ لگی ہو تو ہرگز نہ خریدیں۔

You May Also Like :
مزید