بچہ گورا اور خوبصورت ہو سکتا ہے اگر حاملہ عورت اس خاص پانی کو دن میں ایک بار استعمال کرۓ

image

بچہ جیسا بھی ہوان پر پیار آنا ایک قدرتی بات ہے لیکن اگر یہ بچہ سرخ و سپید ہو تو اس پر اپنے پراۓ سب کو ہی پیار آتا ہے۔ اس لیۓ ہر حاملہ عورت کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا پیدا ہونےوالا بچہ صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ گورا چٹا بھی ہو

گورا چٹا بچہ پیدا کرنے کے لیۓ مجرب ٹوٹکا

اگرچہ میڈیکل سائنس کا یہ ماننا ہے کہ بچے کی صورت شکل اور اس کی رنگت کا انحصار ان جین پر ہوتا ہے جو اس کے والدین کی طرف سے اس میں منتقل ہوتی ہیں۔ لیکن بڑی بوڑھی خواتین کی اپنی ایک سائنس ہوتی ہے جس کو ان کے نظریات کی بنا پر رد نہیں کیا جا سکتا ہے

یہی وجہ ہے کہ بڑی بوڑھی خواتین حاملہ عورتوں کو زيادہ مرچیں کھانے یا چاۓ وغیرہ کے استعمال سے منع کرتی ہیں ان کا یہ ماننا ہے کہ ان چیزوں کے استعمال سے ماں کی کوکھ میں موجود بچےکا رنگ سڑ جاۓ گا اور وہ کالا پیدا ہو گا

ناریل کا پانی

اکثر بزرگ خواتین کا یہ بھی ماننا ہے کہ جو عورت حمل کے دوران باقاعدگی سے ناریل کے پانی کا استعمال کرۓ اس کا بچہ گورا چٹا پیدا ہو گا ۔ تاہم اب سائنس سے بھی یہ بات ثابت شدہ ہے کہ ناریل پانی پینا حاملہ خواتین کے لیۓ کئی حوالوں سے مفید ہو سکتا ہے۔

ناریل پانی کے حاملہ عورت کے لیۓ طبی فوائد

ناریل پانی میں قدرتی انزائمز کے ساتھ بڑی مقدار میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو کہ حاملہ عورت کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ناریل پانی میں لوریک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھا کر جسم کے میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے جس سے بچے کی نشو نما میں مدد ملتی ہے۔ یہ حاملہ عورت کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے اور اس سستی کا بھی خاتمہ کرتا ہے جو حمل کے سبب ہر وقت طاری رہتی ہے۔

ناریل پانی پینے کا بہترین وقت

حاملہ عورت کے لیۓ ناریل پانی پینے کے دو وقت بہترین ہوتے ہیں

پہلا وقت : نہار منہ ناریل پانی پینے سے ایک جانب حاملہ عورت کو مارننگ سکنس کی علامات سے نجات ملتی ہے۔ اس کے ساتھ یہ جسم مین پانی کی کمی کو دور کر کے قبض کا بھی خاتمہ کرتا ہے جس کا شکار اکثر حاملہ خواتین ہو جاتی ہیں ۔

دوسرا وقت : سونے سے قبل : ناریل پانی پینے کا دوسرا بترین وقت رات کو سونے سے پہلے کا ہوتاہے ۔ ناریل کی خوشبو حمل کے سبب ہونے والی بے چینی اور دل کی تیز دھڑکنوں کو بھی آرام ملتا ہے ۔ اس سے رات کو پر سکون نیند آتی ہے جس سے حاملہ عورت کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

یاد رکھیں ! ماں صحت مند تو بچہ بھی صحت مند اور جب بچہ صحت مند ہو گا تو اس کا رنگ خود بخود اچھا ہو جاۓ گا اسی وجہ سے بڑی بوڑھیاں ناریل پانی پینےکا مشور تمام حاملہ خواتین کو دیتی ہیں.

You May Also Like :
مزید