کیا پیدائش کے بعد آپ کے بچے کا رنگ بھی خراب ہوگیا ہے؟ چھوٹے بچوں کا رنگ صاف کرنے کا آسان اور محفوظ طریقہ

image

بچہ چاہے کسی بھی ملک و قوم کا ہو، کسی بھی رنگ و نسل کا ہو سب کو پیارا ہی لگتا ہے، خاص کر ماں کیلیئے تو اسکا بچہ دنیا کا حسین ترین بچہ ہوتا ہے۔ لیکن ایشین ممالک میں رنگ کو لیکر خواتین تھوڑی حساس ہوتی ہیں، اگر انکے بچے کا رنگ پیدائش کے بعد خراب ہونے لگے تو ان کو ٹینشن شروع ہوجاتی ہے کہ لوگ اسے کالا کہیں گے۔ اُنھی ماؤں کیلیئے ہم لائے ہیں ایسے آسان اور محفوظ طریقے جن پر عمل کر کے انکی پریشانی دور ہوجائے گی اور بچے کا رنگ بھی قدرتی طور پر صاف ہوجائے گا۔

بچے کا رنگ صاف کرنے کیلیئے:

۔ بچہ جب چار سے پانچ مہینے کا ہوجائے تو اسے پاؤڈر کا دودھ دینے کے بجائے گائے کا تازہ دودھ دیں، اس سے بچے کی صحت بھی بنے گی اور رنگ بھی صاف ہوگا۔

۔ اگر بچے کو اس سے قبض وغیرہ کی شکایت ہو اس میں ایک الائچی یا سونف ڈال کر بچے کو دیں۔

۔ بچے کو مختلف پھل میش کرکے کھلائیں، یا پھر تازہ پھلوں کا جوس تھوڑا تھوڑا کرکے پلائیں یہ بچے کی اندرونی اور بیرونی دونوں صحت کیلیئے اچھا ہے۔

۔ چھوٹے بچوں کا مساج بہت ضروری ہے اس سے بچے کے جسم کی نشونما ہوتی ہے، اگر آپ کو بچے کا رنگ صاف کرنا ہے تو ناریل کے تیل یا پھر بادام کے تیل کا مساج کریں۔

۔ بچے کو ہلکے اور کھلے کھلے رنگوں کے کپڑے پہنائیں، ڈارک اور گہرے رنگوں کا استعمال نہ کریں۔

You May Also Like :
مزید