بچہ بھوکا ہے یا پھر چڑچڑاہٹ کا شکار ہے ۔۔ جانیئے بچوں کے چند ایسے اشارے جو ماؤں کو ظاہر کرتے ہیں کہ بچہ کب کیا چاہتا ہے؟

image

ماں اپنے بچے کو دیکھتے ہی پہچان جاتی ہے کہ اس کو کس چیز کی ضرورت ہے، چاہے بچہ منہ سے بتائے یا نہ بتائے، یہی وجہ ہے کہ نومولود بچہ صرف اپنی ماں کو پکارتا ہے، لیکن وہ کون سے اشارے ہیں جو ماؤں کو بچوں کی مرضی سے متعلق بتاتی ہیں۔

بچہ بھوکا ہے

اگر آپ کا بچہ اس طرح مُٹھی کو بند کرے تو اس کا مطلب یقینی طور پر وہ بھوکا ہے کھانا مانگ رہا ہے، یہ اشارہ عالمی رسالے فیڈ فآر بے بی میں ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے۔

بے چین یا نیند آ رہی ہے

اگر بچہ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرے اور یوں منہ بنائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بے چین ہے، لیکن آدھا منہ کھول کر ایسے دیکھے تو اس کی آنکھیں یہ بتاتی ہیں کہ اب نیند آ رہی ہے سونا ہے یہ اشارہ سلیپ فآر مام نامی میگزین میں بتایا گیا ہے۔

تھکاوٹ یا چڑچڑا پن

اگر بچہ ہاتھ پیچھے موڑ لے تو اس کا مطلب کہ تھکاوٹ کا شکار ہے اور اگر دونوں ہاتھوں کو پیچھے کرکے کھول لے تو اس کا مطلب ہے کہ بچہ چڑ چڑا ہوگیا ہے، اس کو کسی اور جگہ جانا ہے

ماں کو پکار رہا ہے یا سونا چاہتا

منہ کھول کر رونے کا مطلب تو ہر ماں جانتی ہی ہے کہ بچہ اس کو پکار رہا ہے، اپنے پاس مانگتا ہے کہ میرے پاس آئیں، جبکہ کچھ بچے یوں آنکھیں بند کرکے منہ کھول لیتے ہیں، یعنی اب یہ سو رہے ہیں، ان کو نیند آ رہی ہے۔

You May Also Like :
مزید