والدین نے پھول جیسی بچی کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا، مگر کیوں؟

image

اولاد اللہ کی دی ہوئی ایسی نعمت ہے جس کے لیے کچھ لوگ گڑ گڑا کر دعائیں مانگتے ہیں تو کچھ لوگ منتیں کرتے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے بدنصیب لوگ بھی ہوتے ہیں جن کو اللہ اولاد سے نوازتا ہے مگر وہ اس خوشی کو قبول نہیں کرتے۔ ایسا ہی واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں پھول جیسی بچی کو والدین نے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

لاہور کے شاد باغ کے علاقے میں کوڑے کے ڈھیر پر والدین بچی کو پھینک کر چلے گئے۔ ریسکیو 1122 نے نومولود بچی کو بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بچی کے والدین غربت کے باعث بچی کی کفالت نہیں کرسکتے اس لیے انہوں نے بچی کو پھینک دیا تاکہ کوئی ضرورت مند بچی کو لے لے۔

You May Also Like :
مزید