جب بچوں کے دانت نکلتے ہیں تو ان کی ماؤں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پرتا ہے جیسے بچوں کے مسوڑھوں میں درد، بچوں کو موشن ہونا، بچوں کا بار بار کاٹنا، ہر چیز منہ میں لینا وغیرہ، ایسے میں خواتین پریشان ہو جاتی ہیں کہ کیا کریں کیونکہ بچہ موشن کی وجہ سے کمزور بھی ہو جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایک ایسا گھریلو اور آسان نسخہ بتانے والے ہیں جس سے ماؤں کی یہ پریشانی حل ہو جائے گی، بچے کے موشن دور ہو جائیں گے درد ختم ہو جائے گا اور دانت بھی آسانی سے نکلے گا۔
نسخہ
• اچھا اور خالص شہد لیں۔
• انگلی میں شہد لے کر بچے کے مسوڑھوں میں اچھی طرح مل کر لگا دیں۔
• اس سے بچے کے دانت نکلنے میں تکلیف نہیں ہو گی۔
• جیسے جیسے بچہ یہ شہد پیتا رہے گا اس کے موشن بھی ٹھیک ہو جائیں گے اور پیٹ میں درد بھی نہیں ہوگا۔
• اس سے بچے کو آرام آئے گا اور ماؤں کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔