بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ان 5 غذاؤں کا استعمال لازمی کریں کیونکہ یہ۔۔۔

image

آج کل کے بچوں کو صحت مند غذائیں کھلانا انتہائی مشکل ہے، مائیں اسی بات سے ہر وقت پریشان نظر آتی ہیں کہ بچے صحت مند خوراک نہیں کھاتے اس لیے ان کی قوت مدافعت بھی کمزور ہوتی ہے اور وہ جلدی جلدی بیمار ہونے لگتے ہیں۔

بچوں کو شروع سے ہی ایسی غذائیں کھلانی چاہیئں جن سے ان کی ہڈیاں مضبوط ہوں، یعنی وہ غذائیں جو کہ کیلشیم سے بھرپور ہوں۔ آج ہم آپ کو بچوں کی ہڈیاں مضبوط بنانے کے لیے 5 غذاؤں کے استعمال کے بارے میں بتانے والے ہیں کیونکہ یہ آپ کے بچے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

سفید چنے

ماؤں کو چاہیئے کہ جب ان کے بچے 8 سے 10 ماہ کے ہوجائیں تو انہیں سفید چنے کھلانا شروع کریں، سفید چنے بچوں کے لیے مکمل غذا ہے کیونکہ یہ کیلشیم، پروٹین اور فائبر سے مالامال ہوتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ چنے نہ کھائے تو آپ اسے سوپ میں چنے گرائینڈ کر کے دے سکتی ہیں۔ اس میں دودھ کے ایک گلاس سے زیادہ کیلشیم ہوتا ہے۔ چنوں کے ایک کپ میں تقریباً 315 ملی گرام کیلشیم پایا جاتا ہے۔

پالک

سبزیوں میں پالک اور تمام ہرے پتوں والی سبزیاں کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ آپ اپنے بچوں کو پالک کا سوپ لازمی پلائیں، پالک کے 2 کپ پتوں میں 394 ملی گرام تک کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ دودھ کے ایک گلاس سے بہتر ہے۔ اپنے بچوں کو پالک لازمی کھلائیں تاکہ ان کی ہڈیاں شروع سے ہی مضبوط ہوں۔

بادام

بادام دماغ اور آنکھوں کے لیے مفید تو ہیں ہی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ڈرائی فروٹ میں کیلشیم کا خزانہ چھپا ہوا ہے؟ جی ہاں! بادام بچوں کے لیے ایک مکمل غذا ہے، آپ انہیں یہ کھلانے کی لازمی عادت ڈالیں۔ اس میں ناصرف کیلشیم بلکہ فائبر اور وٹامن ای کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔

خشک انجیر

خشک انجیر بھی اپنے بچوں کی خوارک میں لازمی شامل کریں۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹس کا خزانہ ہیں، اس کے علاوہ اس میں کیلشیم کی بھی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ انجیر کا ڈیڑھ کپ آپ کو 320 ملی گرام کیلشیم دیتا ہے۔ یہ بچوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

تخم بلنگا

تخم بلنگا ایک بہت عام غذا ہے، یہ گرمی کو مارتا ہے ساتھ ہی ساتھ یہ کیلشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ بچوں کو یہ لازمی دیں، اسے پانی یا کسی جوس میں ملائیں اور بچوں کو پلا دیں۔ اس سے ان کا معدہ صحت مند رہے گا جبکہ ان میں کیلشیم کی کمی کو بھی پورا کرے گا۔ 100 گرام تخم بلنگا (آدھا کپ) میں 631 ملی گرام کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ بچوں کے لیے بہت اچھا ہے۔ ٣ کھانے کے چمچ تخم بلنگا میں دودھ کے 1 کپ سے زیادہ کیلشیم پایا جاتا ہے۔

You May Also Like :
مزید