چھوٹے بچوں کی مالش کرنا کتنا ضروری ہے؟ جانیئے ڈاکٹر مالش کے کیا فائدے بتاتے ہیں

image
نومولود بچوں کا خیال گھر کے سب ہی لوگ رکھتے ہیں مگر دادا دادی اور نانا نانی سب سے زیادہ ان کی حفاظت کرتے ہیں، کبھی کپڑے میں ڈھانپتے ہیں تو کبھی خود اپنے ہاتھوں سے اٹھاتے بٹھاتے اور نہلاتے ہیں اس کے ساتھ ہی ساتھ انڈیا اور پاکستان میں ننھے بچوں کی مالش کا کام بھی بڑا ہام سمجھا جاتا ہے جو اکثر نانیاں اور دادیاں کرتی ہیں تاکہ بچے کو مضبوط بنایا جاسکے۔

ایک ایسی ہی خاتون بتاتی ہیں کہ:

'' میرا بچہ قبل از وقت پیدا ہوا تھا یعنی 9 ماہ سے ڈیڑھ مہینہ قبل ہی میرا بیٹا پیدا ہوگیا تھا لیکن اس کی جلد اتنی کمزور اور حساس تھی کہ ایک روز میں اسے ہسپتال سے گھر لے کر آرہی تھی تو میں نے غور کیا کہ اس کی تمام تر رگیں واضح ہو رہی ہیں اور اس کا وزن بھی بہت کم ہے، پھر میں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا کہ کیا میں اپنے بچے کی مالش کرواسکتی ہوں؟ جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ تھوڑا سا اس کا وزن بڑھ جانے دیں پھر روزانہ مالش اس کی بھی کریں اور آپ اپنی بھی کریں تاکہ بچے کے ساتھ ماں بھی صحت مند ہو، ایک ماہ کے عرصے میں میرے بچے کا 100 گرام وزن بڑھا جو نارمل تھا پھر ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ اب آپ بچے کی مالش کریں یہ جلدی ہی مضبوط بنے گا۔''

مالش کرنے کے فائدے:

خاتون کہتی ہیں کہ مجھے ڈاکٹر نے بچوں کو مالش کرنے کے کئی فائدے بھی بتائے جو یہ ہیں:

٭ قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچوں کی جلد بہت حساس ہوتی ہے جس کی 7 پرتیں مکمل نہیں ہوتی ہیں، لہٰذا بچوں کی مالش کرنے سے ان کی جلد اچھی ہو جاتی ہے اور ڈھلکتی نہیں۔

٭ مالش کرنے سے بچوں کا نظامِ دورانِ خون تیز ہو جاتا ہے اور پورے جسم میں تییز سے گردش کرتا ہے جس سے ان کا جسمانی نظام اور نشوونما تیزی سے ہوتی ہے۔

٭ اکثر ننھے بچوں کی رگوں میں خون کی بلاکیج یا غیرمعمولی آکسیجن کی زیادتی ہوتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی ہے لیکن مالش کرنے سے جلد صحتیابی ہوتی ہے۔

٭ بچوں کے پیٹ پر ہلکے ہاتھ سے مالش کریں پھر دباؤ ڈال کر کریں اس سے ان کا معدہ اور قلب حرکت میں آتا ہے اور یہ ہلکے ہاتھ سے مالش کرنا بچے کے دل اور معدے کے لئے فائدے مند ہے۔

You May Also Like :
مزید