پانی کی کمی سے بچہ کمزور ہو رہا ہے تو جانیں ایک ایسی چوسنی کے بارے میں جو فوری پانی کی کمی کا بتا دیتی ہے؟

image

بچے پانی کی کمی کی وجہ سے نڈھال ہو جاتے ہیں۔ ان میں کمزوری حد سے زیادہ آ جتی ہے۔ جس کو پورا کرنے کے لئے او آر ایس اور دیگر سپلیمنٹس کا استعمال کروایا جاتا ہے۔ لیکن پانی کی کمی کسی بھی بچے میں یا کسی بھی جاندار میں فوری طور پر پتہ نہیں لگتی، اس کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسی چوسنی تیار کی ہے جو بچے کے منہ میں جاتے ہی یہ بتا دیتی ہے کہ بچے میں پانی کی کس حد تک کمی ہے۔

برقی سینسر سے تیار کردہ ایسی اسمارٹ چوسنی تیار کی گئی ہے جو جسم میں پانی، نمکیات اور دیگر اجزا کی کمی سے آگاہ کرسکتی ہے۔ پیدائشی بچوں میں پانی کی کمی معلوم کرنے کے لیے ان کے جسم میں سوڈیئم، کیلشیئم اور پوٹاشیئم اور دیگر نمکیات کی مقدار نوٹ کی جاتی ہے۔ جن کو الیکٹرولائٹ کہا جاتا ہے۔ عام طور پر پانی کی کمی کا پتہ لگانے کے لئے خون ٹیسٹ کے ذریعے ان الیکٹرولائٹ کی کمی معلوم کی جاتی ہے لیکن اب اسمارٹ چوسنی سے بناء کسی تکلیف کے بچے میں پانی اور نمکیات کی کمی معلوم کی جاسکتی ہے۔ خاص طور پر ایسے بچوں میں جو قبل ازوقت پیدا ہوئے ہوں کیونکہ ان میں یہ کمی زیادہ سے زیادہ ہوتی ہے۔ خون کے ساتھ تھوک میں بھی پانی کی خاصی مقدار کم ہوتی ہے۔

بچہ جب چوسنی کو چوستا ہے تو برقی سینسر تھوک میں سوڈیئم اور پوٹاشیئم آئن کی مقدار صحیح سے معلوم کرتے ہیں۔ پھر اس کا ڈیٹا بلیو ٹوتھ کے ذریعے ماں یا باپ کے موبائل فون کی ایپ تک منتقل کیا جاتا ہے۔ ایپ اسکرین پر اس کی ساری معلومات ظاہر دکھائی جاتی ہیں۔ بچے کے تھوک سے پانی کی کمی بتانے والے نظام پہلے بھی بن چکے ہیں لیکن مہنگے ہونے کی وجہ سے مقبول نہ ہوسکے۔ لیکن اب یہ چوسنی اس عمل کے لئے سب سے زیادہ موزوں سمجھی جا رہی ہے۔

You May Also Like :
مزید